19 اگست، 2018، 1:33 PM

مصری صدر کی صدی کے سازشی معاملے کو مکمل کرنے کے لئے 4 فریقی اجلاس بلانے کی کوشش

مصری صدر کی صدی کے سازشی معاملے کو مکمل کرنے کے لئے 4 فریقی اجلاس بلانے کی کوشش

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ،صدی کے سازشی معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سعودی عرب، اردن ، مصر اور فلسطینی رہنماؤں پر مشتمل 4 فریقی اجلاس بلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربی جدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی صدی کے سازشی  معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سعودی عرب، اردن ، مصر اور فلسطینی رہنماؤں پر مشتمل 4 فریقی اجلاس بلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق  مذکورہ 4 ممالک کے سربراہی اجلاس سے قبل وزراء خارجہ اور انٹیلیجنس سروسز کے حکام کا بھی اجلاس منعقد ہوگا۔ عرب حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان سازشوں میں سر فہرست سعودی  عرب ہے جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قرن کے سازشی معاملے میں اردن اور فلسطین مخالفت کررہے ہیں لیکن اس سلسلے میں امریکہ کا مصر اور سعودی عرب پر شدید دباؤ ہے  امریکہ صدی کے اس معاملے کو سعودی عرب اور مصر کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے۔

News ID 1883204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha